"عام افراد کے لیے آن لائن ارننگ کے آئیڈیاز"۔
پچھلی سیریز میں زیادہ تر لوگوں کی ڈیمانڈ رہی کہ بچوں کے لیے اے آئی کی دنیا کو ویڈیو کی صورت میں پیش کیا جائے۔ ایک مکمل تعلیمی ویڈیو بنانے کے لیے جتنا ٹائم درکار ہے وہ فی الحال میسر نہیں۔ اس لیے آن لائن ارننگ کی پہلی قسط کو دو طریقوں سے پیش کیا جا رہا ہے،
ایک تو ہمارا عمومی طریقہ کار یعنی ٹیکسٹ کے ذریعے،
اور دوسرا جو اے آئی کی مدد سے آسانی سے ممکن ہے، وہ ہے پوڈکاسٹ ویڈیو کی صورت میں۔(جیسا کہ اس ویڈیو میں)
تو آپ لوگوں نے بتانا ہے کہ اگلی قسطوں کا فارمیٹ کیا ہو۔
آپ ویڈیو کی صورت میں مزید سیکھنا چاہتے ہیں یا ٹیکسٹ پوسٹ کی صورت میں۔؟ آپ کا فیڈبیک ہمارے لیے بہت اہم ہے۔ ہم یہ چاہتے ہیں کہ اس سیریز کے ذریعے آپ زیادہ سے زیادہ سیکھیں اور جلد ہی عملی طور پر کچھ کمائی شروع کر سکیں۔ تو آئیے، آج کی قسط سے ہم شروع کرتے ہیں۔
اے آئی کی دنیا سے عام افراد کے لیے آن لائن ارننگ کے آئیڈیاز
آئیڈیا نمبر1: چیٹ جی پی ٹی سے آرٹیکل اور بلاگ پوسٹ رائٹنگ ، گھر بیٹھے کنٹینٹ رائٹر بنیں
جب بھی "آن لائن کمائی" کا ذکر آتا ہے، تو فوراً دماغ میں کوئی پیچیدہ یا طویل وقت درکار کام آتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ صرف "سوچنے" اور "لکھنے" کی صلاحیت سے بھی باعزت کمائی کی جا سکتی ہے؟ اور وہ بھی گھر بیٹھے؟
اس قسط میں ہم آپ کو ایک ایسا راستہ دکھائیں گے جس کے ذریعے آپ گھر بیٹھے پیسہ کما سکتے ہیں۔ ChatGPT جیسے ذہین تحریری ساتھی کی مدد سے، اب ہر وہ شخص جو اردو یا انگریزی جانتا ہے، خود کو ایک پروفیشنل کنٹینٹ رائٹر کے طور پر منوا سکتا ہے۔ چاہے آپ نئے ہیں یا تھوڑی بہت تحریری مہارت رکھتے ہیں، AI اب آپ کو وہ کام کرنے کی صلاحیت فراہم کر رہا ہے جو پہلے صرف تجربہ کار لکھاریوں کا میدان تھا۔
کنٹینٹ رائٹنگ وہ عمل ہے جس کے ذریعے ویب سائٹس، بلاگرز، کاروبار اور ادارے اپنی خدمات یا مصنوعات کے بارے میں عوامی آگاہی پھیلانے کے لیے مواد تیار کرتے ہیں۔ پہلے یہ کام تجربہ کار لکھاریوں کے لیے مخصوص تھا، جنہیں مخصوص تحریری تکنیک اور مارکیٹنگ کی سمجھ آتی تھی۔ لیکن اب ChatGPT جیسے AI ٹولز نے اس عمل کو اتنا آسان اور تیز بنا دیا ہے کہ اب کوئی بھی فرد اپنے خیال یا موضوع پر مواد تیار کر سکتا ہے۔
آپ اس کام کو گھر بیٹھے کر کے اپنے الفاظ کی طاقت سے پیسہ کما سکتے ہیں۔ اس میں آپ کو بس ایک اچھا موضوع اور تھوڑی سی تخلیقی صلاحیت کی ضرورت ہوتی ہے، اور آپ اس سے باعزت کمائی کر سکتے ہیں۔
کنٹینٹ رائٹنگ کے لیے آپ کو چند بنیادی ٹولز کی ضرورت ہوتی ہے جن کی مدد سے آپ اپنا کام بہتر طریقے سے انجام دے سکتے ہیں۔ ان ٹولز کا استعمال نہ صرف آپ کے کام کو تیز کرتا ہے بلکہ آپ کی تحریر کو پروفیشنل بھی بناتا ہے۔
• چیٹ جی پی ٹی ، ChatGPT: یہ AI ٹول آپ کو تھوڑی سی ہدایت دے کر ایک مکمل مضمون فراہم کرتا ہے۔
• گوگل ڈاکس ، Google Docs: آپ کا مواد محفوظ کرنے اور ایڈٹ کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔
• فائیور یا اپ ورک، Fiverr/Upwork: یہ فری لانس پلیٹ فارمز ہیں جہاں آپ اپنی سروسز پیش کر سکتے ہیں۔
• فیس بک گروپس ، Facebook Freelance Groups: یہاں آپ اپنی خدمات کم قیمت پر پیش کر سکتے ہیں تاکہ آپ کو ابتدائی آرڈرز مل سکیں۔
چیٹ جی پی ٹی کا فری ورژن بہترین نتائج فراہم کرتا ہے اور اس کی شروعات کے لیے آپ کو کسی قسم کی ادائیگی کی ضرورت نہیں۔ صرف ایک فری اکاؤنٹ بنا کر فوراً لکھنا شروع کریں اور اپنے کام کو زیادہ بہتر بنائیں۔
کنٹینٹ رائٹنگ کے عملی طریقے
اب ہم آپ کو سٹیپ وائز بتاتے ہیں کہ آپ کس طرح ChatGPT کا استعمال کرتے ہوئے ایک بلاگ پوسٹ یا آرٹیکل لکھ سکتے ہیں۔
1. موضوع کا انتخاب کریں
سب سے پہلے آپ کو ایک اچھا اور دلچسپ موضوع منتخب کرنا ہوگا جس پر آپ لکھنا چاہتے ہیں۔ فرض کریں، آپ کا موضوع ہے "گھریلو افراد کس طرح ذہنی دباؤ سے بچ سکتے ہیں"۔
2. چیٹ جی پی ٹی ،ChatGPT سے کنٹینٹ حاصل کریں
چیٹ جی پی ٹی،ChatGPT پر جا کر اس موضوع کے بارے میں مواد تخلیق کرنے کے لیے اس سے درخواست کریں،
" ایک 500 الفاظ کا مضمون لکھیں جس میں گھریلو افراد کے ذہنی دباؤ اور اس کے حل پر بات کی جائے"۔
چیٹ جی پی ٹی،ChatGPT چند ہی لمحوں میں آپ کو ایک مکمل مضمون فراہم کرے گا۔
3. مواد کا جائزہ لیں اور اصلاحات کریں
اب جو مضمون آپ کو ملا ہے، اسے پڑھیں اور اس میں اپنا ذاتی تجربہ، جذبات یا مناسب تفصیلات شامل کریں۔یہ ایک انتہائی اہم سٹیپ ہے۔
آپ چاہیں تو ChatGPT سے مزید مخصوص درخواستیں بھی کر سکتے ہیں جیسے
"اس میں ایک حقیقی واقعہ شامل کریں" یا "اسے جذباتی انداز میں لکھیں"۔
اس کے بعد اسے Google Docs میں محفوظ کر لیں تاکہ آپ اس پر مزید کام کر سکیں۔
اپنی سروس بیچنے کے مواقع
اب ہم اس بات پر توجہ دیں گے کہ آپ اپنی سروسز کہاں بیچ سکتے ہیں اور کس طرح آپ اپنے کام کو فروغ دے سکتے ہیں۔
. فائیوور Fiverr پر اپنی سروس بیچنا
فائیوور Fiverr ایک بہترین فری لانس پلیٹ فارم ہے جہاں آپ اپنی سروسز پیش کر سکتے ہیں۔
پروفائل بنائیں اور اپنی سروس کو اس طرح پیش کریں
"I will write professional blog posts in Urdu or English using AI"
اپنے کام کے نمونے (samples) شامل کریں تاکہ کلائنٹس کو آپ کے کام کا معیار نظر آئے۔
ابتداء میں کم قیمت پر آرڈرز لیں تاکہ آپ کو ابتدائی ریویوز مل سکیں اور آپ کی پروفائل کی ساکھ بن سکے۔ جب آپ کو اچھی ریویوز ملیں گی، تب آپ اپنی قیمت بڑھا سکتے ہیں۔
. اپ ورک، Upwork پر پروفائل بنائیں
اپ ورک پر بھی اپنی سروسز پیش کرنے کا موقع ملتا ہے۔ یہاں آپ پروپوزل کے ذریعے کلائنٹس کو اپنی خدمات پیش کر سکتے ہیں۔
جب آپ کوئی پروپوزل بھیجیں، تو اس میں واضح طور پر بتائیں کہ آپ کیا سروس فراہم کر رہے ہیں اور اس میں آپ کی مہارت کیا ہے۔
ابتداء میں کم قیمت رکھیں تاکہ آپ کو کام مل سکے۔
. فیس بک گروپس میں پوسٹ کریں
فیس بک کے مختلف فری لانس گروپس میں آپ اپنی سروسز کا اعلان کر سکتے ہیں۔
یہاں آپ کو کم قیمت پر آرڈرز مل سکتے ہیں جو آپ کے لیے شروعات میں فائدہ مند ثابت ہو سکتے ہیں۔
کامیابی کا راز یہ ہے کہ آپ اپنے مواد کو منفرد، دلچسپ اور معیار کے مطابق بنائیں۔
یاد رکھیں، AI صرف ڈرافٹ فراہم کرتا ہے، اور آپ اس میں انسانی جذبات اور تجربات شامل کر کے اسے ایک منفرد اور پروفیشنل تحریر میں تبدیل کرتے ہیں۔
مزیدسیکھنے کے ذرائع
• یوٹیوب پر مختلف ویڈیوز دیکھیں، خصوصاً اردو میں
o "How to earn from ChatGPT content writing in Urdu"
o "Fiverr پر پہلی writing gig کیسے بنائیں"
آپ Udemy، Coursera، DigiSkills جیسے پلیٹ فارمز سے بھی سیکھ سکتے ہیں۔
آپ میں اور دوسروں میں فرق کیا ہوگا؟
جب دوسرے لوگ ایک مضمون لکھنے میں 3–4 گھنٹے لگاتے ہیں، آپ ChatGPT سے 30–40 منٹ میں مکمل کر سکتے ہیں۔
اے آئی ڈرافٹ دیتا ہے، آپ انسانی جذبات شامل کرتے ہیں، نتیجہ، اعلیٰ معیار، کم وقت۔
یاد رکھیں، بلاگنگ کی دنیا میں معیاری تحریر کی کمی ہے، اور یہ ایک سنہری موقع ہو سکتا ہے۔
اگر آپ نے یہ قسط سمجھ لی ہے، تو دیر نہ کریں!
پہلا مضمون لکھیں، اسے سنواریں اور Fiverr پر اپ لوڈ کریں۔
یہی پہلا قدم آپ کو کمائی کی راہ پر لے جائے گا۔
بس آغاز کیجیے!
"یہ تحریر اے آئی کی دنیا کے فیس بک پیج پر پوسٹ کی گئی ہے۔ یہ ہماری مخلصانہ اور مفت پیشکش ہے اور ہم خدانخواستہ اس کی وجہ سے ہونے والے کسی بھی ڈائریکٹ یا ان ڈائریکٹ مالی نقصان کے ذمہ دار نہیں ہوں گے"